پڑھائی کا شوق جرم بن گیا، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

پڑھائی کا شوق جرم بن گیا، بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں پیش آیا جہاں عروج فاطمہ نامی طالبہ کو اس کے بھائی نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عروج فاطمہ تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی، مقتولہ کا بھائی حامد اسے پڑھائی سے روکتا تھا لیکن وہ تعلیم حاصل کرنے پر بضد تھی، سفاک بھائی نے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کرکے اس کی سانسیں چھین لیں۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔