شکرگڑھ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر شکرگڑھ کے سرحدی علاقے بارہ منگا کے نواحی بارڈر سے ڈرون کیمرے کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے تین کلو ہیروئن کی بھارت سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
شکرگڑھ پولیس کے مطابق بارہ منگا سے ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے والا 5 رکنی انٹرنیشنل گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی شکر گڑھ رائے احسان الٰہی نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے 3 ملزمان شکر گڑھ سے ہیں اور 2 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ ملزمان سے ساڑھے تین کلو ہیروئن ، اسلحہ ، 8 بیٹریاں اور ڈرون کیمرہ برآمد ہوا ہے۔
رائے احسان الٰہی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہیروئن جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ ٹیپ سے لگا رکھی تھی ، ملزمان ایک سال سے لاہور اوردیگرعلاقوں سے ہیروئن سمگل کرتے تھے اور وٹس ایپ کے ذریعے دبئی سے لوکیشن اور ہدایات لیتے تھے۔