جھل مگسی :ڈاکوؤں کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

جھل مگسی :ڈاکوؤں کی باراتیوں کی وین پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری وین پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں  قتل ہونیوالے چار افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں 3 افراد کی حالت  تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔

 پولیس کی جانب سے  جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔