کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

Published On 03 April,2023 03:40 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی تین نمبر پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق تین ڈاکو برقعہ پہنے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تین منزلہ عمارت میں ایک گھر کے اندر ڈکیتی کی ورادات کی غرض سے داخل ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو تینوں ڈاکو مکان کی چھت پر چڑھ گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اس دوران پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے ساتھ 40 منٹ تک مقابلہ جاری رہا اور فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ملزمان مکان کی چھت پر مارے گئے، ہلاک ملزمان اس سے قبل بھی اسی علاقے میں ڈکیتیاں کر چکے ہیں۔