کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان گرفتار

کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کے مطابق اجتماع گاہ روڈ پر ایک کارروائی کے دوران ملزمان اور اے وی سی سی پولیس ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کی شناخت ظفر شاہ، حسنین اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے تین پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے تینوں ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔