کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی عرفان سموں آپریشن کی سربراہی کر رہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوئے، ڈاکوؤں سے مقابلے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

عرفان سموں نے کہا کہ کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کر کے راستے سیل کر رکھے ہیں، کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔