جڑانوالہ: (دنیا نیوز) بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کو کمرے میں دفن کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول غلام مصطفیٰ کی 12 سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، دو ماہ قبل اس کی اہلیہ نے چک نمبر 39 گ ب کے عثمان نامی نوجوان کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔
مقتول کی اہلیہ نے آشنا کے ساتھ مل کر 5 بچوں کے باپ کو قتل کرکے کمرے میں ہی دفن کردیا تھا، ملزمہ نے پولیس کے سامنے دوران تفتیش خاوند کے قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد پولیس نے نشاندہی پر کمرے سے مقتول کی لاش برآمد کرلی۔