کچے میں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوگرفتار، رپورٹ جاری

Published On 20 April,2023 12:29 pm

کراچی : (ویب ڈیسک )سندھ پولیس نے کچے میں جاری آپریشن کی سہ ماہی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی، آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے گھوٹکی، کشمور اورسکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سکھرمیں 53 مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور27 کو زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشمور میں 42 مقابلوں میں 6 ڈاکو ہلاک اور3 زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ہیں جبکہ شکار پور میں31 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گئے ہیں۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچےمیں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 3ماہ کے دوران 30 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔