پاکپتن : پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ، خاتون قتل

Published On 24 April,2023 01:20 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 40 سالہ خاتون قتل جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پاکپتن پولیس کے مطابق ٹبہ شیر کوٹ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ خاتون قتل جبکہ دو افراد زخمی ہو ئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت طاہرہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ممتاز اور یاسین شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ پیسوں کے لین دین کے تنازع کے باعث کی گئی جبکہ مقتولہ کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement