پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17جون 1448 ہجری بروز بدھ کو اور یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں علمائے کرام اور دیگر نے شرکت کی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کسی مقام سے محرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی جبکہ یوم عاشور جمعہ 26 جون کو ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنی قیادت فیلڈ مارشل اور وزیراعظم پر ناز ہے، ان کی شبانہ روز محنت امریکا اور ایران کو ٹیبل پر لے کر آئی۔
مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت تمام قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ خوارج، فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔