شیخوپورہ: تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مانانوالا فاروق آباد روڈ پر باہڑ گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ محمد شکیل شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں مکمل کر کے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔