کراچی : (دنیانیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مارچ 2023ء میں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ایم پی آر روڈ پر ڈکیتی کے دوران ایک موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی تھی ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو واردات کرتے شناخت کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اورنگی ٹاؤن، سائٹ اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں 60 موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رینجرز کی جانب سے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔