کچہ میں پولیس آپریشن 37 ویں روز میں داخل، ڈاکوؤں کے5 ٹھکانے تباہ

کچہ میں پولیس آپریشن 37 ویں روز میں داخل، ڈاکوؤں کے5 ٹھکانے تباہ

ترجمان پولیس کے مطابق کچہ رجوانی کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کردیا ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈاکوؤں کے5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے دستے کلیئر شدہ علاقوں کی نگرانی کیلئےتعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈاکوؤں کیخلاف مزید  کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکو مجبور ہوکر اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں ۔

اس حوالے سے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ کچہ کی عوام کو آپریشن کے نتیجہ میں کریمنلز سے نجات ، بنیادی تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، کچہ میں کریمنلز کی واپسی کو ناممکن بنا دیاجائے گا ۔