خیر پور : دو گروپوں کے درمیان تصادم، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

Published On 20 May,2023 05:45 am

خیر پور : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع خیر پور میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خیر پور کے علاقے پیر جوگوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچی سمیت 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement