خان پور: گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

خان پور: گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

افسوسناک واقعہ خان پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ کھوکھراں میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم ارشد نے تعش میں آکر چھوٹے بھائی صفدر کو پیٹ میں چھریاں ماری جس سے صفدر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ارشد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ مقتول صفدر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔