کراچی: ناظم آباد ڈی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی: ناظم آباد ڈی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، ہلاک ملزم کے دو ساتھی ایک گھر کے اندر ڈکیتی کر رہے تھے جبکہ ہلاک ملزم گھر کے باہر پہرہ دے رہا تھا۔

پولیس کے پہنچنے پر پہرہ دینے والے ملزم نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کی آواز سن کر فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔