منڈی بہاؤالدین : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ پھالیہ کے علاقے مغلپورہ میں پیش آیا جہاں ملزم زبیر نے بیوی کو ناجائز تعلقات رکھنے پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ زبیر اپنی بیوی اور 4 بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، واقعےکی اطلاع ملنے پر پھالیہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔