کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے اورنگی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے2ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے گئے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزمان کی شناخت سلمان عرف کوگا اور احمد عرف عمی کے نام سے ہوئی ہے ۔
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔