پاکستان میں سوشل میڈیا بند، مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل، رینجرز طلب

Published On 09 May,2023 08:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سوشل میڈیا اور موبائل سروس معطل، لاہور میں رینجرز طلب کرلی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے بعد حکومت نے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بند کردیے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سروس معطل جبکہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بجلی بھی بند ہے۔

وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹوئٹر، یوٹیوب، فیس بک، اور واٹس ایپ کو بند کردیا جبکہ دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے بتایا لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ 

Advertisement