کراچی: (دنیا نیوز) حسان نیازی کو پولیس حراست سے چھیننے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نمبر 10 نے منظور کی، عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کی 13 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر 30 مارچ کو حسان نیازی کو پولیس سے زبردستی چھیننے کا الزام ہے، دونوں نے 90 سے زائد لوگوں کی مدد سے حسان نیازی کو چھینا اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دیں، ملزموں کے خلاف سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔