اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہو گی، قانونی معاملے میں غیر قانونی اور فسادی طرز عمل برداشت نہیں کریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، فورسز کو ہدایت کی ہے کہ شرپسندوں، غنڈہ گردوں کو قانون کے مطابق ڈیل کریں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سیاسی دہشت گردوں، غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔