لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاون لاہور میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئی، لیگی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 9, 2023
اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ شرپسندوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت سے کہوں گا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے اور راستوں کو بند کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر نیب راولپنڈی نے رینجرز کی مدد سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا ہے۔