کراچی: ( دنیا نیوز) پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری غیراخلاقی غیرقانونی اورغیرآئینی ہےجس کے کےتانےبانے لندن سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےبائیو میٹرک کیلئےجاتے ہوئے گاڑی میں ویڈیوریکارڈ کی، ویڈیو میں انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا اس پران کو گرفتار کیا گیا، عمران خان نے خود گرفتاری دینا کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کےسابق وزیراعظم ہےاورملک کی سب سےبڑی پارٹی کےسربراہ ہیں،اس وقت ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے کہ سرمایہ کار یہاں آنے کو تیار نہیں جبکہ آئی ایم ایف ملسل نظر انداز کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم ٹوٹ چکی ہے قوم سسک رہی ہے،پاکستان میں لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس کےخلاف سر اٹھانا ہوگا۔