اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر نیب کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں کرپشن کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا
اعلامیے کے مطابق عمران خان نے نیب کے طلبی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا، ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق ہے۔