اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ پر کوئی کیس نہیں، ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان
دوران سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لیں جس کے بعد ساتوں مقدمات میں 50، 50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف مقدمات میں 23 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔