لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے احمد خان نیازی کی عبوری ضمانت مسترد جبکہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر احمد خان نیازی کی ضمانت خارج کی، ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نےعبوری ضمانت پر سماعت کی، یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے عمران خان کے بھانجے کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر فرخ حبیب پر درج ایف آئی آر میں 16 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے فرخ حبیب کو 16 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔