اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور آڈیو لیک کیس کے شریکِ ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج سکندر خان نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، کیس کا تفتیشی آفیسر شہر سے باہر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل اسد فاروق کو ٹیلی ویژن پر چلنے والی آڈیو لیک کی بنیاد پر شریکِ ملزم نامزد کیا گیا۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ آڈیو کٹ پیسٹ کر کے بنائی گئی، اسد فاروق پر سیاسی نوعیت کا کیس بنایا گیا ضمانت میں توسیع کی جائے۔
عدالت نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع کر دی۔