لاہور : ( دنیا نیوز ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں بلتستان کابینہ و اسمبلی اراکین کے وفد نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور گلگت میں فلاحی اقدامات، تنظیمی امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور عدلیہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی سربراہی میں صوبایی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات! pic.twitter.com/mF5LRR7pLj
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) May 7, 2023
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے عوام چیئرمین عمران خان کی قیادت میں قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قیادت میں اپنی کابینہ، مشیران، معاونین اور منتخب نمائندوں سمیت شرکت کو باعثِ فخر سمجھتا ہوں۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی میں ہماری شرکت گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے، گلگت بلتستان کی حکومت عمران خان کے حقیقی آزادی کے ویژن کی تائید کرتی ہے، عمران خان کی بھرپور حمایت سے ایک انچ پیچھےنہیں ہٹیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ وفاق کی مضبوطی و ترقی آئین کے حد درجہ احترام سے وابستہ ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عوامی مینڈیٹ کی راہ میں روڑے اٹکانے یا اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے قومی وحدت کو نقصان پہنچاتے ہیں، آئین پر حملے کرکے وفاق میں ہیجان برپا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے احترام کی روش اپنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور منتخب عمائدین آئینی حقوق کے تحفظ اور مکمل سیاسی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے بقاء کی تحریک میں عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔
گلگت:وزیراعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان کابینہ و اسمبلی اراکین کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات!
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) May 7, 2023
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی اقدامات، تنظیمی معاملات اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال
چیرمین عمران خان نے اس موقع… pic.twitter.com/2x1zoB1zNf