تحریک انصاف نے پنجاب میں ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا

Published On 07 May,2023 08:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے سے پنجاب میں ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف 5 بڑے شہروں میں بدھ سے اتوار تک جلسے کرے گی، پہلا جلسہ بدھ کے روز مریدکے میں ہو گا، دوسرا جلسہ جمعرات کو گکھڑ منڈی کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق تیسرا جلسہ لالہ موسیٰ، چوتھا گوجر خان اور پانچواں جلسہ اٹک میں ہو گا، تمام جلسوں سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
 

Advertisement