لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔
ایک بدعنوان IG کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔ تاہم جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف-ٹین سےہماراچیئرمین اور ابھرتاہوا نوجوان رہنماہے،ایک… pic.twitter.com/WbWJGJXUKT
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2023
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف- ٹین سے ہمارا چیئرمین اور ابھرتا ہوا نوجوان رہنما ہے، ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔