لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ اس قانونی چارہ جوئی کے راستے کی حمایت کرنا ادارے کا مثبت قدم ہو گا۔
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2023