اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیب کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کرلی،انہوں نے لکھا میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں ۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 9, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کیا۔