اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کا ردعمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جرمنی کے سفیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتار کے حوالے سے تصاویر پر تشویش ہے، عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کا بلند ترین معیار برقرار رکھنے اور مبالغہ آرائی سے گریز یقینی بنانا چاہئے۔
اپنے ٹوئٹ میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے مزید کہا ہے کہ تمام لوگ پر سکون رہیں، پاکستان کی خاطر تمام فریق پر امن رہیں، ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد کیلئے مذاکرات کو ترجیح بنایا جائے۔
Concerned about pictures circulating of @ImranKhanPTI s arrest today. Crucial to ensure highest standards of rule of law in judicial cases & avoid overexaggeration.
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) May 9, 2023
To all: Stay calm on all sides for the sake of #Pakistan & prioritize dialogue to work towards progress together!