اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی صورت حال کے باعث ملک بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں کل کی چھٹی کردی گئی ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل 10مئی بروز بدھ ملک بھر میں تمام پرائیویٹ سکولز بندرہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز میں ریگولرکلاسز کے شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد کیا جائےگا، انہوں نے طلبہ، اساتذہ، سٹاف اور والدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اوراحتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔