صوابی : (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جائیداد کا تنا زع سگے چار بھائیوں کی زندگیاں لے ڈوبا۔
صوابی کے علاقے مانیری پایاں کی حدود مولانوں بانڈہ میں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ، سبطین، عامر اور عماد شامل ہیں ، جاں بحق افراد آپس میں بھائی تھے جو کہ صفی اللہ کاکا نامی شخص کے صاحبزادے ہیں۔
دوسرے فریق سے نوید نامی شخص زخمی ہوا جس کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزمان جائے وقوعہ سے فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ، پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین پہلے بھی شہتوت کے درخت کے کاٹنے پر جھگڑا ہوا تھا۔