فیصل آباد: (دنیانیوز) حوا کی بیٹی عزتوں کے رکھوالوں سے بھی محفوظ نہ رہ سکی ، فیصل آباد تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں تین پولیس کانسٹیبلز کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایگل ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبلز نے خاتون کو لڑکے کے ہمراہ جاتے ہوئے روکا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث کانسٹیبلز میں عاصم، صہیب، اور شجاعت حسین شامل ہیں۔
لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں کانسٹیبلز کو معطل کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے تاہم 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہ کرسکی۔