گلگت: تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، باپ اور بیٹی جاں بحق

گلگت: تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، باپ اور بیٹی جاں بحق

موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کسی کام سے جا رہے تھے کہ ریور ویو روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئے، ملزم اپنی کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔