لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

Published On 14 September,2023 05:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بند روڈ پر ڈاکو کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی ہونے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

شدید زخمی ہونے پر ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔