بہاولنگر : بدبخت بیٹے کا ضعیف والدین پر تشدد، ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

Published On 17 September,2023 03:28 pm

بہاولنگر : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بزرگ والدین پر تشدد کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بد بخت بیٹے نے چند مرلے زمین کی خاطر اپنے ضعیف العمر والدین پر تشدد کیا۔

سنگدل ملزم نے بزرگ ماں کے سر کے بال کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈ دیں، ملزم نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے بزرگ والدین کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ خاتون کاکہناتھا کہ بیٹے کے ظلم کی وجہ سے اپنے ہی گھر میں داخل نہیں ہو سکتے، بیٹے کے ظلم و زیادتی کا واقعہ سناتے ہوئے بزرگ والدین آبدیدہ ہوگئے۔

ڈی پی او کے حکم پر والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی تلاش جاری ہے ۔