سیالکوٹ : ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

سیالکوٹ : ایف آئی اے امیگریشن کی  کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ثاقب عبدالستار ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا تھا اور ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سمبڑیال پولیس میں مقدمہ درج تھا۔

ملزم فلائٹ نمبر پی کے 178 سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کو حراست میں لے کر بعد ازاں کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔