کشمور: (دنیا نیوز) رینجرز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رینجرز کی جانب سے کارروائی سندھ کے علاقے کشمور میں کی گئی، ملزم کی شناخت ارشاد چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 18 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: گودام سے کروڑوں کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد، 8 ملزم گرفتار
ترجمان رینجرز کے مطابق سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، گرفتار ملزم کو بمعہ ایرانی ڈیزل مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔