آئس ہیروئن کو احرام میں جذب کرکے اسلام آباد سےجدہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام

آئس ہیروئن کو احرام میں جذب کرکے اسلام آباد سےجدہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر محمد عمران نے احرام کے 3 تولیوں کو آئس کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر 5.448 کلوگرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔