گھوٹکی: بدبخت بیٹے نے سگی ماں، بہن اور 2 معصوم بھانجیوں کو قتل کر دیا

Published On 21 September,2023 02:57 am

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے سگی ماں، بہن اور دو معصوم بھانجیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

ملزم عمران نے کلہاڑی کے وار کر کے چاروں کو موت کے گھاٹ اتارا، مقتولین میں 55 سالہ مریم، 25 سالہ سمیرا، 9 سالہ اقرا اور 6 سالہ آیت شامل ہیں۔

تھانہ اے سیکشن پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم عمران واقعہ کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔