کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار، فائرنگ سے گارڈ زخمی

Published On 23 September,2023 06:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

علاقوں ابراہیم حیدری ریڑھی روڈ، مائی کولاچی روڈ، کلفٹن بلاک ون، لیاری کلری اور ملیر کینٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، مقابلوں کے دوران 4 زخمی سمیت 6 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔

کیماڑی میں پولیس نے ایک نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر ڈیزل سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا، ٹینکر میں 15 ہزار لٹر سمگل شدہ ڈیزل برآمد ہوا ہے، ٹینکر پر پی ایس او کا جعلی لوگو لگا ہوا تھا، ڈرائیور کو گرفتار کر کے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر موجود ریسٹورنٹ کا سکیورٹی گارڈ اپنے ہی اسلحہ سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہو گیا، زخمی سکیورٹی گارڈ حسن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔