گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں کے معاملے پر 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
قتل کا پہلا واقعہ لدھے والا کے علاقے میں پیش آیا جہاں سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی دوستی کی کہانی ملاقات تک پہنچی تو 20 سالہ آفاق نامی نوجوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر گیا، لڑکی کے بھائی اور والد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔
قتل کا دوسرا واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ رانا کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی کی خاطر دوست فہد نے اپنے دوست قاسم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔