لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کرنے والی 157 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران سمگلروں کے خلاف 84 ایف آئی آرز درج کر کے 112 کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کے قبضہ سے 6 لاکھ 80 ہزار 270 لٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی خان ضلع میں 131 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا، 83 ایف آئی آر درج، 111 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
راجن پور ضلع میں 2 گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ایک ایف آئی آر درج جبکہ ایک ملزم گرفتار کیا گیا، اسی طرح مظفر گڑھ ضلع میں 24 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔