لاہور: (دنیا نیوز) چار بچوں کو قتل کرکے نعشیں نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ملزم محمد عظیم نے چند روز قبل اپنے 4 بچوں کو قتل کرکے ان کی نعشیں سوئے آصل کی نہر میں پھینک دی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس ملزم محمد عظیم کو چوتھے بچے کی نعش کی تلاش کے لیے لے کر گئی تھی کہ کاہنہ کے علاقے میں ملزم کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
اس دوران ملزم عظیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔