کلھوڑا اور جونیجا قبیلے میں تصادم شدت اختیار کر گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

Published On 17 October,2023 10:55 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) کلھوڑا اور جونیجا قبیلے میں تصادم شدت اختیار کر گیا، فائرنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

شکار پور پولیس کے مطابق دونوں قبیلوں کے درمیان فائرنگ سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت شعیب جونیجو کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں اور زخمی تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، فائرنگ اور راکٹ لانچروں کے استعمال کی وجہ سے پولیس کچے میں جانے سے خوفزدہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکارپور پولیس دونوں قبیلوں کی جانب سے فائرنگ بند ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی، زرعی زمین کے تنازع پر ہوئی ہے، دیرینہ تنازع میں فریقین کے اب تک 4 خواتین سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔