لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں بچے کی ہلاکت کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او مانانوالہ کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مانانوالہ میں ٹریفک حادثے میں بچے کی ہلاکت کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ معطل جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ کو وارننگ جاری کردی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے جاں بحق بچے کے والدین سے رابطہ کرکے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔