گوجرانوالہ : (دنیانیوز) گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد ماجد اور محمد سرور پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سرور کے خلاف2020 میں تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کا مقدمہ جبکہ ملزم محمد ماجد کے خلاف تھانہ کوٹلی سیالکوٹ میں 2018 میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔